09:50 pm
نواز شریف کو رہائی ملتے ہی دھرنا پلان بھی منسوخ، جے یو آئی ف نے اعلان کر دیا

نواز شریف کو رہائی ملتے ہی دھرنا پلان بھی منسوخ، جے یو آئی ف نے اعلان کر دیا

09:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو رہائی ملتے ہی دھرنا پلان بھی منسوخ، جے یو آئی ف نے اعلان کر دیا، اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ آزاد مارچ زیادہ طویل نہیں ہوگا، حکومتی کمیٹی سے ہونے والی بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مارچ ریڈ زون کی جانب نہیں جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما اور اپوزیشن رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد میں دھرنا دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اکرم خان درانی نے واضح کر دیا ہے
کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ بھی طویل نہیں ہوگا۔ جبکہ مارچ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی جانب بھی نہیں جائے گا۔ ممکنہ طور پر آزادی مارچ اسلام آباد میں ایک جلسے کے بعد ختم ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے حکومت کا ریڈزون میں نہ جانے کا مطالبہ مان لیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف)اور دوسری جماعتیں آزادی مارچ کو ریڈزون میں لے جانے سے دستبردار ہوگئیں۔ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی اور جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے نئے مقام کا تعین مشاور ت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر مذاکرات کیے۔ اس موقع پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر مزہبی امور پیر نور الحق قادری،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اسد عمر ،رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی اور رہبرِ کمیٹی کے اراکین ان کے ہمراہ تھے۔پرویز خٹک نے کہاکہ مذاکرات کے دوران دونوں طرف سے تجاویز اور مطالبات پیش کئے گئے مگر ہم کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے تاہم مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر اکرم خان درانی نے کہا کہ ملاقات کے لیے ابھی کوئی ٹائم فریم طے نہیں ہوا کہ آئندہ مزاکرات کب اور کہاں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے،ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ قبل ازیں حکومتی وفد اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذکرات کی دو نشتیں ہوئیں،پہلی نشست کے دوران رہبر کمیٹی کی طرف سے حکومتی کمیٹی کو مطالبات پیش کئے گئے جن کو کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی قیادت کے پاس لیکر گئے اور واپسی پر مذاکرات کی دوسری نشتن شروع ہوئی جس میں حکومتی وفد کے ساتھ رہبر کمیٹی کینکنوینر اکرم خان درانی،نپاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران رہبر کمیٹی فرحت اللہ بابر ،نیئر حسین بخاری،قومی وطن پارٹی کے ہاشم بابر، نیشنل پارٹی کے طاہر بزنجو، اے این پی کے میاں افتخار،مسلم لیگ (ن )کے احسن اقبال،سردار ایاز صادق،جمیعت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی،مرکزی جمیعت اہلحدیث کے حافظ عبد الکریم،اور پختونخوا ملی پارٹی کے عبدالصمد اچکزئی نے اپنے مطالبات،مختلف تجاویز پر بحث کی

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا