03:02 pm
رہبر کمیٹی نے یقین دہانی کرادی کہ آزادی مارچ کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے

رہبر کمیٹی نے یقین دہانی کرادی کہ آزادی مارچ کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے

03:02 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ سے متعلق معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ حکومت احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالے، رہبر کمیٹی نے یقین دہانی کرادی کہ آزادی مارچ کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے معاہدہ طے پاگیا،
جس کے تحت آزادی مارچ کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے، احتجاج کے راستے میں حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ معاہدہ ہونے کے بعد اب راستے بند نہیں ہوں گے، راستوں ميں افراتفری نہيں ہوگی، يہ لوگ مقررہ حدود سے آگے نہيں آئيں گے، تعلیمی ادارے کھلے رہيں گے، اپوزیشن نے جلسے کیلئے ریڈ زون کے بجائے نئی جگہ کا انتخاب کرلیا، ایچ نائن کے کھلے گراؤنڈ میں جلسہ یا دھرنا کرلیں، حکومت کھانے پینے کی چیزیں پہنچانے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، سپريم کورٹ کے فيصلے پر عملدرآمد کريں گے۔وفاقی دارالحکومت میں لگائے گئے کنٹینرز سے متعلق سوال پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، راستے کھلے رہیں گے، حکومت اور رہبر کمیٹی کے مذاکرات کئی دن سے جاری تھی، ڈيمانڈ تھی کہ حکومت اعلان کردے کہ دھرنے ميں رکاوٹ نہيں ڈلے گی، وزيراعظم کی طرف سے اعلان ہوا کہ ہم رکاوٹ نہيں ڈاليں گے، رہبر کمیٹی نے وزيراعظم کے استعفیٰ کی کوئی بات نہيں کی۔اس سے قبل بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی کے رہنماء اکرم درانی نے بتایا کہ آزادی مارچ کے دوران رہبر کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر ریڈ زون میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جلسہ وفاقی دارالحکومت میں کسی اور سڑک پر کیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو بھارت کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان کر رکھا ہے، اسی روز جے یو آئی (ف) کے قافلے اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع کریں گے، جو 31 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔مسلم لیگ نواز، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت کئی جماعتوں نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی اخلاقی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسد عمر اور نور الحق قادری کے ہمراہ میڈیا گفتگو میں پرویز خٹک نے واضح کیا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی احتجاج ہر ایک کا حق ہے، احتجاج کے دوران اسلام آباد کا کوئی روڈ بلاک نہیں ہہوگا، اسکول کھلیں گے۔



تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے