03:06 pm
مولانا کی قیادت میں مارچ کا آغاز ہوتے ہی شدید ٹریفک جام ، تشویشناک خبر آگئی

اسلام اآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جمعیت علمائےاسلام ف کےتحت آزادی مارچ کے آغاز پر سہراب گوٹھ کے قریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ جاری ہے جس سے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنما بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔ آزادی مارچ کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کریں گے، مارچ میں کراچی کے 6 اضلاع سے قافلے سہراب گوٹھ پہنچ رہے ہیں ،
جبکہ حب کے راستے سے آنے والے بلوچستان کے کارکنان بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔ جے یو آئی ف کے سینئررہنما مولانا ا عبد الواسع کوئٹہ سے مارچ کی قیادت کریں گے، وہ ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان، لاہور اور پھر اسلام آباد پہنچیں گے، قافلہ فورٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں سے بھی گزرے گا۔ جے یو آئی (ف) کے جلسے کی وجہ سے سہراب گوٹھ پر آنے اور جانے والے دونوں راستے ٹریفک کے لیے بند ہونے سے علاقے میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نےجمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کا اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی