05:13 pm
جب تک مریم نواز کی درخواست ضمانت کا فیصلہ نہیں آجاتا، بیرون ملک نہیں جاسکتا

جب تک مریم نواز کی درخواست ضمانت کا فیصلہ نہیں آجاتا، بیرون ملک نہیں جاسکتا

05:13 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹرز کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ، نواز شریف ہچکچاہٹ کا شکار، سابق وزیراعظم مریم نواز کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آنے تک کوئی فیصلہ کرنے سے گریزاں، ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دینے کا فیصلہ بھی اگلے ہفتے منگل کے روز کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے غور و فکر شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے
کہ شہباز شریف پارٹی رہنماوں سے مشاورت کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست کب دائر کی جائے۔ جبکہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے جائیں۔تاہم نواز شریف اس حوالے سے فوری کوئی فیصلہ لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اس حوالے سے کوئی فیصلہ لینے سے قبل مریم نواز کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آنے کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ ان کو ضمانت میں بھی توسیع کا فیصلہ منگل کے روز ہی کیا جائے۔ عدالت سے ان درخواستوں کے فیصلے آنے کے بعد نواز شریف بیرون ملک جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 29 اکتوبرمنگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نوازشریف کی ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں انسانی اورطبی بنیادوں پر منظور کی گئی،عدالت نے 20 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،ماضی کے فیصلوں پر قیدیوں کیلئے اصول وضع کرچکے ہیں، حکومت تمام قیدیوں سے متعلق 15روز میں رپورٹ جمع کروائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وقفے لینے کے بعد چوتھی بار سماعت شروع کی، اس سے قبل عدالت نے تین بار آدھے آدھے گھنٹے کیلئے سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، ترجمان پنجاب حکومت اورحکام سے حکومت کو عدالتی کاروائی سے آگاہ کرنے اور بیان حلفی دینے کیلئے جواب طلب کرنے کیلئے وقت دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کررہے ہیں، وفاقی حکومت قیدیوں سے متعلق تمام صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرے، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب اس معاملے میں فیصلہ کریں۔ ماضی کے فیصلوں پر قیدیوں کیلئے اصول وضع کرچکے ہیں، حکومت ذمہ داری ادا کررہی ہے نہ ہی ذمہ داری لے رہی ہے، بتایا جائے قیدیوں سے متعلق عدالتی حکم پر کیا عملدرآمد کیا گیا؟ سیکرٹری داخلہ 15روز میں رپورٹ جمع کروائیں۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 29 اکتوبرمنگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نوازشریف کی ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں انسانی اورطبی بنیادوں پر منظور کی گئی۔عدالت نے 20 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض نوازشریف کی ضمانت منظور کی۔ واضح رہے اس سے قبل چیف جسٹس اسلام باد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ کس جماعت کی پنجاب میں حکومت ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پھر کیا آپ منگل تک کی ذمہ داری لیں گے؟ کیونکہ عدالت ذمہ داری کسی صورت نہیں لے گی، میڈیکل بورڈ آپ لوگوں نے بنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ! آپ عدالت میں ہیں آپ ہاں یاناں میں جواب دیں، ہرمعاملہ عدالت کے گلے میں نہ ڈالیں۔ اگر ضمانت ہوجاتی ہے توای سی ایل سے نوازشریف کا نام کون نکالے گا؟ وفاقی حکومت واضح جواب دے۔عدالت کے ساتھ سیاست نہ کھیلیں۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی ذمہ داری ریاست لیتی ہے ، قانون کہتا ہے کہ یہ ذمہ داری ریاست کی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت سے کہا کہ وفاقی حکومت ذمہ داری نہیں لے سکتی، یہ معاملہ پنجاب حکومت کا ہے، جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتے ہیں ، پوچھ کر عدالت کو آگاہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں توسماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردیتے ہیں۔اسی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بھی عدالت کوروسٹرم پر جا کرنوازشریف کی صحت بارے دلائل دیے۔ مزید برآں اس موقع پرعدالت میں ڈیل کی باتیں کرنے والے اینکرز کو بھی طلب کیا گیا، عدالت میں پانچوں اینکرزکا نام پکارا گیا کہ ہمارے قابل احترام اینکرزآئے ہیں؟ جس پر سینئر صحافی اوراینکرزحامدم یر، کاشف عباسی، سمیع ابراہیم، محمد مالک اور عامرمتین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سمیع ابراہیم بتائیں ڈیل کس کی ہے؟ کیا وزیراعظم نے ڈیل کی ہے؟ یہ کہنا کہ ہوسکتا ہے ڈیل ہورہی ہے، عدلیہ بات درست نہیں، ہمارے بغیر کوئی ڈیل نہیں کرسکتا۔ اللہ کا حکم ہے سنی سنائی بات کو آگے مت کرو۔ آپ عسکری اداروں اور منتخب وزیراعظم کو بھی بدنام کررہے ہیں۔ہرادارے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم جو بھی فیصلہ دیتے ہیں پنڈوراباکس کھل جاتا ہے۔طویل عرصے سے ڈیل کی باتیں سن رہے ہیں۔ ڈیل کی باتوں پر بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا ، کیس کا فیصلہ بات میں آتا ہے لیکن میڈیا ٹرائل پہلے شروع ہوجاتا ہے۔ کیا عدلیہ اس ڈیل کا حصہ ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج پر کوئی اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر عدالت نے محمد مالک نے بات کرنے کی کوشش کی توعدالت نے چپ کروادیا، جسٹس محسن اختر نے کہا کہ آپ اپنی ٹون ٹھیک کریں۔عدالت نے اینکرپرسنز سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محسن اختر نے کہا کہ جو بات ریڑھی والا کرتا ہے وہی بات ٹی وی پر ہورہی ہوتی ہے۔ ملک اس لیے حاصل نہیں کیا کہ اس طرح حشربنایا جائے۔ چیف جسٹس نے پیمرا کی بھی کلاس لی۔ انہوں نے کہا کہ بتائیں پیمرا نے کن کے خلاف ایکشن لیا؟ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی تو درخواست پر سماعت کا دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم نامے میں وکلاء کے دلائل کا ذکر کیا گیا کہ وکلاء کے مطابق نوازشریف کی صحت پہلے سے زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ نوازشریف کو دل کا اٹیک بھی ہوا ہے۔ نوازشریف کی زندگی کوخطرہ ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کونوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ نمائندے طبی بنیادوں پرعبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہیں یا نہیں۔ ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرنے پربیان حلفی جمع کروایا جائے۔ تحریری حکم نامے میں خبردار کیا گیا کہ نوازشریف کی صحت مزید خراب ہوئی توبیان حلفی دینے والے ذمہ دارہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا