06:05 pm
کشمیر کے سودے کی بات کرنے والوں کی زبان بند

کشمیر کے سودے کی بات کرنے والوں کی زبان بند

06:05 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ، کشمیری بہن بھائیوں کیلئے صدرمملکت اور وزیراعظم پاکستان نے دبنگ اعلان کردیا۔۔۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل، اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی قبضے کے 72 برس مکمل ہونے پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ادھر حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے
جبکہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل نافذ کیے گئے کرفیو کو 84 روز ہوچکے ہیں۔بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آج بھی انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی کئی قراردادوں میں اقوام متحدہ کے تحت ایک منصفانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو برقرار رکھا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں برس 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور کررکھا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج خواتین اور بچوں سمیت کشمیری عوام کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور انہیں اس حوالے سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔یومِ سیاہ کے موقع وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947کو بھارت نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا اور اس سال 5 اگست کو مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کیلئے مقبوضہ وادی کی متنازع حیثیت تبدیل کردی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیری عوام اور امت مسلمہ نے بھارت کے اس اقدام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آؤٹ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم عالمی برادری سے اصرار کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام اور آزادی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے‘۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا‘۔

تازہ ترین خبریں

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ