02:41 pm
ہمیں بھارت میں بسنے والے ہندوئوں سے نفرت نہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان پوری دنیا میں وائرل

ہمیں بھارت میں بسنے والے ہندوئوں سے نفرت نہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان پوری دنیا میں وائرل

02:41 pm

مظفر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت میں بسنے والے ہندوؤں سے بھی نفرت نہیں ہے، ہمیں نفرت انتہا پسند مودی سے ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے یومِ سیاہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہم سیز فائر لائن کے دوسری طرف جا کر اپنے بھائیوں میں امداد تقسیم کرتے لیکن ہندوستان کی حکومت نے اس کی اجاز ت نہیں دی جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مائیں ،
بہنیں اور بیٹیاں ہمارا راستہ دیکھ رہی ہیں کہ کب ہم آئیں گے اور انہیں ہندوستان کے جبر اور ظلم سے نجات دلایں گے۔ انتہا پسند مودی اور بزدل ہندوستان آرمی چیف کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاک فوج ، 21کروڑ پاکستانیوں اور لاکھوں کشمیر یوں کے ساتھ مل کر تمہیں کشمیر سے بھگائیں گے۔تم طاقت کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتے۔پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کی کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی بات کرتا ہے جبکہ ہندوستان ظلم ،جبر وتشدد سے کشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے۔ جو لوگ انسانیت کے لیے مفید ہیں ان کا نام باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم سب سیز فائر لائن کی دوسری جانب مارچ گئے اور خونی لکیر کو توڑ کر سرینگر جائیںگے۔مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی مکمل بند ہے۔ وہاں قابض افواج نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ سمیت تمام ذرائع ابلا غ کو بند کر رکھا ہے تاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال نہ دیکھ سکے۔ افواج پاکستان پر پور ا بھروسہ ہے ۔ افواج پاکستان یہاں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے لاکھوں لوگوں کے خاندان خونی لکیر کی دوسری جانب آباد ہیں۔وہ اپنے رشتہ داروں کے پاس جانا چاہتے ہیں۔میں سرینگر اپنی ماں کے گھر جانا چاہتا ہوں۔ اس جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں میرے والد نے تعلیم حاصل کی اور جیل کاٹی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا نے کشمیریوں کی آواز سننا شروع کر دی ہے۔ دنیا کی جمہوریتوں اور انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

تازہ ترین خبریں

جے یو آئی( ف) کےمعروف رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

جے یو آئی( ف) کےمعروف رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس کلاشنکوفیں ،مظاہرین سے کیسے نمٹا جائیگا؟حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس کلاشنکوفیں ،مظاہرین سے کیسے نمٹا جائیگا؟حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

 احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

عمران خان کا وقت پورا ،کہانی ختم،وزیر اعظم کی ایمانداری کی گواہی دینے والا شخص ہی ان کیخلاف بول پڑا

عمران خان کا وقت پورا ،کہانی ختم،وزیر اعظم کی ایمانداری کی گواہی دینے والا شخص ہی ان کیخلاف بول پڑا

شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کے گردے اورمثانے میں کیا چیز نکل آئی؟

شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کے گردے اورمثانے میں کیا چیز نکل آئی؟

پاکستان میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کیلئے آنیوالے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہاہے۔

پاکستان میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کیلئے آنیوالے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہاہے۔

نواز شریف کوپاکستان سے باہر جانے کی پیشکش، آگے سے سابق وزیر اعظم نے کیا زبردست جواب دیا؟ ہسپتال میں آنے والے والدہ ، بھائی ، سالی تکتے رہ گئ

نواز شریف کوپاکستان سے باہر جانے کی پیشکش، آگے سے سابق وزیر اعظم نے کیا زبردست جواب دیا؟ ہسپتال میں آنے والے والدہ ، بھائی ، سالی تکتے رہ گئ

’’میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتاتو کسی اور کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں‘‘ ہم صرف کوشش کر سکتے،انسان کسی کی زندگی اور موت کی ضمانت نہیں دے

’’میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتاتو کسی اور کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں‘‘ ہم صرف کوشش کر سکتے،انسان کسی کی زندگی اور موت کی ضمانت نہیں دے