08:53 pm
 تحریک کشمیر اور پاکستان دونوں کی آزادی تک جاری رہے گی، رانا تنویر

تحریک کشمیر اور پاکستان دونوں کی آزادی تک جاری رہے گی، رانا تنویر

08:53 pm

مریدکے(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی نے جبکہ پاکستان میں اس کے بھائی عمران خان نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے لیکن آج سے شروع ہونے والی تمام سیاسی جماعتوں کی تحریک کشمیر اور پاکستان دونوں کی آزادی تک جاری رہے گی۔ یوم سیاہ کے موقع پر 'یکجہتی کشمیر'ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بھی مودی بھارت کا وزیر اعظم تھا مگر اس کی جرآت نہ ہوئی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکے۔
بھارتی وزیر اعظم واجپائی خود چل کر پاکستان آیا اور مینار پاکستان کے سائے تلے کشمیر کو مسئلہ تسلیم کیا لیکن ہمارے آج کے سلیکٹڈ وزیر اعظم بھاری وزیر اعظم کو ٹیلی فون کال کے لیے ترس رہے ہیں۔ اراکین پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول، میاں عبد الرؤف، سابق ایم پی اے عارف خاں سندھیلہ، حاجی مشتاق احمد گجر، سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد، وائس چیئرمین رانا ماجد نواز، سابق ناظم رانا ریاض احمد خاں ، رانا عبد الستارکے ہمراہ پرانی غلہ منڈی سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ پر پہنچنے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ بھارت نے تین ماہ سے لاکھوں کشمیریوں کو کرفیوکے ذریعے بھوکا پیاسا قید کر رکھا ہے لیکن بہادر کشمیری آج بھی آزادی کے لیے دس لاکھ بھارتی فوج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ یوم سیاہ کے موقع پر تمام اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں مگر جھوٹے نعرہ کے ذریعے اقتدار پاکستان پر غاصبانہ قبضہ کرنے والی پارٹی پورے ملک میں خاموش ہے۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح مودی نے اپنے غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیریوں سے بولنے اور سانس لینے کی آزادی چھین رکھی ہے اسی طرح مودی کے بھائی عمران خان نے پاکستانیوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں لیکن آج سے شروع ہونے والی تحریک غاصبانہ قبضہ کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ انتقامی سیاست کا شکار میاں نواز شریف نے جیل سے یوم یکجہتی کشمیر کی کال دی ہے جس پر لبیک کہتے ہوئے ہیں سڑکوں پر ہیں۔ سابق چیئرمین یونین کونسل رانا حسیب،حماد گجر، سابق کونسلر رانا عظمت علی، رانا محمد نواز، حسن رضا ٹیڈی، ماسٹر محمد رمضان، عطاء اللہ بھٹی، سید اعجاز شیرازی، سیٹھ افضال، سیٹھ بشارت علی، سیٹھ مبشر، رانا عدنان علی، محمد رمضان بھولا، مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن میاں عبد السمیع، عبد الرشید کاکا، لالہ منیر احمد ریحان،محبوب عرف بگا، امتیاز احمد باجوہ،شہزاد باجوہ، میاں وحید اصغر، راشد عرف چھدو،میاں جمیل کھوکھر، شیخ نثار احمد، رانا زاہد ،رانا قیصر زمان، ساجد سلیم بٹ، میاں عامر نذیر، کپتان لیاقت علی بابر ، ملک اشرف اعوان، انجمن تاجران کے صدر شیخ عدنان علی ،حاجی صدیق کھوکھر،رانا عطاء اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔مین بازار کے تاجروں نے مسلم لیگ ن کی ریلی پر منوں پھول نچھاور کئے اور پورا بازار گلاب کی پتیوں سے بھر دیا۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

جے یو آئی( ف) کےمعروف رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

جے یو آئی( ف) کےمعروف رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس کلاشنکوفیں ،مظاہرین سے کیسے نمٹا جائیگا؟حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس کلاشنکوفیں ،مظاہرین سے کیسے نمٹا جائیگا؟حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

 احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

عمران خان کا وقت پورا ،کہانی ختم،وزیر اعظم کی ایمانداری کی گواہی دینے والا شخص ہی ان کیخلاف بول پڑا

عمران خان کا وقت پورا ،کہانی ختم،وزیر اعظم کی ایمانداری کی گواہی دینے والا شخص ہی ان کیخلاف بول پڑا

شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کے گردے اورمثانے میں کیا چیز نکل آئی؟

شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کے گردے اورمثانے میں کیا چیز نکل آئی؟

پاکستان میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کیلئے آنیوالے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہاہے۔

پاکستان میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کیلئے آنیوالے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہاہے۔

نواز شریف کوپاکستان سے باہر جانے کی پیشکش، آگے سے سابق وزیر اعظم نے کیا زبردست جواب دیا؟ ہسپتال میں آنے والے والدہ ، بھائی ، سالی تکتے رہ گئ

نواز شریف کوپاکستان سے باہر جانے کی پیشکش، آگے سے سابق وزیر اعظم نے کیا زبردست جواب دیا؟ ہسپتال میں آنے والے والدہ ، بھائی ، سالی تکتے رہ گئ

’’میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتاتو کسی اور کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں‘‘ ہم صرف کوشش کر سکتے،انسان کسی کی زندگی اور موت کی ضمانت نہیں دے

’’میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتاتو کسی اور کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں‘‘ ہم صرف کوشش کر سکتے،انسان کسی کی زندگی اور موت کی ضمانت نہیں دے