09:12 pm
’’کشمیر میں جہاد اور فوج بھیجنے کا بیان ‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں فوج بھیجنے،جہاد اورہتھیار اٹھانے کے بیان سن رہا ہوں، غور سے سن لیں! کشمیر میں جہاد اور فوج بھیجنے کی باتیں کشمیراور پاکستان دونوں سے دشمنی ہے، مودی حکومت یہی چاہتی ہے کہ پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور دنیا کی نظریں کشمیرہٹائی جائیں، اسی لیے مودی نے کشمیر میں دہشت پھیلانے کیلئے9لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے آج یوم سیاہ کشمیر کے موقعے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے پیغام میں بتایا کہ آج میرے خطاب کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ ہمارے سارے صوبے اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آج دنیا میں27اکتوبرکو یوم سیاہ کشمیرمنایا جارہاہے جب کشمیر میں ہندوستان کی فوجیں اتریں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باجود کشمیریو ں کو کبھی حق نہیں ملا کہ وہ فیصلہ کریں وہ پاکستان یا ہندوستان میں کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ دہی کی گئی۔ اس آزادی کی تحریک میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا نے نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کی۔ مودی نے دوسری بارالیکشن جیت کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی اورکشمیرمیں کرفیو نافذ کردیا۔ اب لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں مودی نے کنٹرولڈ انتخابات کروائے، لیکن بی جے پی بری طرح پٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں ، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، اقلیتیں، بچے، بوڑھے خواتین سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں اقوام متحدہ میں دنیا کے بڑے بڑے لیڈز کو کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی اگرسمجھتا ہے کہ ان کا پیکج کشمیریوں کو پسند ہے تومقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کروادے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں بیانات سن رہا ہوں کہ کشمیر میں جہاد کرنا چاہیے، پاکستانی فوج کشمیرمیں چلی جائے یا ہمیں ہتھیار اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ غور سے سن لیں!کشمیر میں جہادکرنے اور فوج بھیجنے کی بات کرنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں دونوں سے دشمنی کررہے ہیں، ہندوستان یہی توچاہتا ہے، اسی لیے وہاں ہندوستان نے9لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے تاکہ وہ دہشت پھیلائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہوسکتا ہے ہندوستانی خود ہی پلوامہ جیسا کوئی واقعہ کروائے۔ مودی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کو کسی طرح ذمہ دار ٹھہرائے، تاکہ دنیا کی نظریں کشمیر سے ادھر ہوجائیں۔ اس لیے میں باربار کہتا ہوں کہ یہ سیاسی تحریک ہے۔ہم نے ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرنی ہے۔ میں کشمیریوں کا وکیل، ترجمان اور سفیر ہوں، کشمیریوں کو جو اقوام متحدہ کی قومی سلامتی نے حق دیا تھا کہ وہ اپنے مستقل کا فیصلہ کریں، جب تک کشمیریوں کو یہ حق نہیں مل جاتا پورا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی( ف) کےمعروف رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس کلاشنکوفیں ،مظاہرین سے کیسے نمٹا جائیگا؟حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

 احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

عمران خان کا وقت پورا ،کہانی ختم،وزیر اعظم کی ایمانداری کی گواہی دینے والا شخص ہی ان کیخلاف بول پڑا

شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کے گردے اورمثانے میں کیا چیز نکل آئی؟

پاکستان میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کیلئے آنیوالے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہاہے۔

نواز شریف کوپاکستان سے باہر جانے کی پیشکش، آگے سے سابق وزیر اعظم نے کیا زبردست جواب دیا؟ ہسپتال میں آنے والے والدہ ، بھائی ، سالی تکتے رہ گئ

’’میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتاتو کسی اور کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں‘‘ ہم صرف کوشش کر سکتے،انسان کسی کی زندگی اور موت کی ضمانت نہیں دے