12:09 pm
مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

12:09 pm

لاہور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کو عدالتتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، مولانا فضل الرحمان، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
 
درخواستگزار نے عدالتی حکم پر فضل الرحمان کی توہین آمیز تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز پیش کیں۔ عدالت کے روبرو وفاقی حکومت کے وکیل اسرارالہی نے درخواست کی مخالفت کی اور یقین دہانی کروائی کہ قانون ہاتھ میں لینے پر وفاقی حکومت کاروائی کرے گی۔وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔ایک آئینی حکومت کو 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئینی طریقے سے ہٹ کر گورنمنٹ کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-A اور 17 کی خلاف ورزی ہو گی۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر پرائیویٹ آرمی بنا لی جو کہ غیر قانونی ہے،ان کو دھرنے سے روکا جائے کیوں کہ یہ آئین کے آرٹیکل 2a 9،15،16،19 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست کے متن میں شامل ہے کہ مولانا نے کہا کہ آسیہ بی بی کا فیصلہ بیرونی دباو میں دیا گیا جو توہین عدالت ہے۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف درخواست کی گئی تھی جسے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ