01:32 pm
کیا پنجاب کو بھی بھٹو ملنے جا رہا ہے ؟

کیا پنجاب کو بھی بھٹو ملنے جا رہا ہے ؟

01:32 pm

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت ساتویں روز بھی سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار رہ گئی ہے۔ ایسے میں حکومتی صفوں میں ایک خوف پیدا ہو گیا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو کیا ہو گا ؟ یہ بات تو سب پر عیاں ہے کہ سندھ میں بھٹو آج بھی زندہ ہے اور بھٹو کے بعد بے نظیر بھٹو کے قتل نے بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاست کو تقویت بخشی اور آج تک بھٹو کے مرنے کے 40 سال اور بے نظیر بھٹو کے شہید ہونے کے 12 سال بعد بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کا ہی ڈنکا بج رہا ہے۔
 
پیپلز پارٹی سندھ میں بھٹو کے نام ایک نعرہ لگا کر ہر مرتبہ انتخابات میں کئی سیٹیں جیت لیتی ہے اور سندھ میں اپنی حکومت بھی قائم کر لیتی ہے۔اب اگر منظر نامے کو دیکھا جائے تو اس وقت پنجاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بدستور بگڑتی ہوئی طبیعت نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ نیب کی حراست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خرابی اور ان کی اسپتال منتقلی کے بعد تاحال ان کی طبیعت میں سُدھار نہ آنا، حکومتی صفوں میں پریشانی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔جبکہ نواز شریف اپنے بیرون ملک علاج میں خود ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل بورڈ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سروسز اسپتال سے ہی علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ سابق وزیراعظم بیرون ملک علاج نہیں کروانا چاہتے۔ جبکہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی بھی منتقل ہونے اور وہاں علاج کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ایسے میں کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں جن میں سے سب سے اُوپر یہ سوال ہے کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو کیا پنجاب کو بھی ایک بھٹو مل جائے گا؟ یہی خوف اس وقت حکومتی رہنماؤں کے مابین بھی وجہ موضوع بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کیونکہ نواز شریف کی طبیعت کو غیر سنجیدگی سے لینے سے معاملات ہاتھ سے نکل سکتے ہیں اور ایسے میں پنجاب کو ایک اور بھٹو مل سکتا ہے جو موجودہ حکومت کی سیاسی موت کا موجب بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ