02:55 pm
کراچی میں سمندر کا پانی کئی علاقوں میں داخل ، شہریوں کے بارے میں افسوسناک خبر

کراچی میں سمندر کا پانی کئی علاقوں میں داخل ، شہریوں کے بارے میں افسوسناک خبر

02:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین سپر سائیکلون کا پاکستان کی جانب رخ ‘‘کراچی میں سمندر کا پانی کئی علاقوں میں داخل ، شہریوں کے بارے میں افسوسناک خبر ۔۔۔۔ بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی کی ساحلی بستی میں سمندری پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث نصف درجن سے زائد گوٹھوں میں قائم گھر زیرآب آگئے۔ یوسی ریڑھی کے کونسلرسکندرحیات کا کہنا تھا کہ پانی سعید پاڑہ ، لٹھ بستی ، سعید پاڑہ نمبر2 ، دوست محمد پاڑہ ، رحمان پاڑہ ، لٹھ بستی نمبر ،
ریڑھی گوٹھ امین جت پاڑہ ، خلیفہ جت پاڑہ ، سچا ڈینو سعید پاڑہ کے گھروں میں داخل ہوا ہے۔ مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری، اہل علاقہ کے مطابق متاثرہ علاقے سے سمندی پانی واپس اترگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ 13 روزسے بجلی بھی میسرنہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمندری پانی چڑھنا اور اترنا معمول ہے تاہم اس مرتبہ سمندری پانی بہت زیادہ تیزی سے آیا جس کے باعث حفاظتی دیوار بھی منہدم ہوگئی، پانی گھروں میں داخل ہونے سے جو گھریلو سامان تھا وہ تباہ ہوگیا ۔ علاقہ مکینوں کا حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ تھوڑی توجہ ابراہیم حیدری کی ماہی گیروں کی بستی پربھی دیں۔ سندھ حکومت غریبوں کے نقصان پورا کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہی، مکینوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ زمین ان کے پاس موجود ہے انہیں گھر بنا کر دیے جائیں اوران کے بچوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کیے جائیں۔طوفان سے متعلق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اسے ماہا کا نام دیا جائے گا، ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن یا سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے، 30 اکتوبر کو بھارت کے جنوب مغرب میں کرناٹکا کے قریب ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے، گہرے سمندر میں لہریں 3 سے 4 میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں، جنوب کی جانب ہونے کی صورت میں پاکستان کے ساحلی علاقوں پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ طوفان کا رُخ جنوب کی جانب ہوجائے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ سائیکلون کو کمزورکرسکتا ہے۔ سردارسرفرازنے کہا کہ 30 اکتوبرتک مغربی ہواؤں کا سسٹم سائیکلون پراثراندازہوسکتا ہے، سمندری طوفان کا رُخ اومان کی جانب ہے، بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین سپر سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ