05:37 pm
وزیر اعظم عمران خان نے این آر او کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے این آر او کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

05:37 pm

ننکانہ صاحب(مانیٹرنگ ڈیسک) میں اپنی زندگی کی ضمانت نہیں سکتا تو نواز شریف کی کیا دوں ، وزیر اعظم عمران خان نے این آر او کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کردیا ۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ بلیک میل کرنے کا طریقہ ہے، جب تک میں زندہ ہوں این آر او نہیں ملے گا، ماضی میں 2 این آر اوز کی وجہ سے ملک مقروض ہے۔ بابا گورونانک یونیوسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالت نے پوچھا کیا
نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دے سکتے ہیں، میں اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کسی کی کیا دوں گا، نوا شریف کو بہترین طبی سہولتیں دیں، ملک کے اعلیٰ ڈاکٹرز نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پیشگوئی کی تھی سارے کرپٹ ایک طرف ہو جائیں گے، آزادی مارچ کا مقصد کیا ہے ؟ کہتے ہیں یہ یہودی لابی ہے، استعفیٰ کس وجہ سے لینے آ رہے ہیں، پہلے دن سے شور مچانا شروع کر دیا کہ حکومت ناکام ہوگئی، ان کو خوف ہے کہ حکومت کامیاب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پہلے سال مہنگائی سب سے کم ہے، عالمی ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان نے معیشت کو مستحکم کر دیا۔ عمران خان نے کہا اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا، ان سب نے مل کر ملک کو لوٹا ہے، اقامہ پیسہ چوری کرنے کا طریقہ تھا، جس کے پاس اقامہ ہو اس کا ریکارڈ نہیں ملتا، دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہی ہے، کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، تاجروں نے فکس ٹیکس پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، ملک اب تیزی سے آگے بڑھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم پیچھےرہ گئے، اوقاف کی زمینیں سب سے زیادہ کرپشن کی شکار ہیں، ان زمینوں پر یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے جائیں، تمام بزرگ انسانیت کی خدمت کیلئے آئے۔ عمران خان نے مزید کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، انسانیت کی خدمت کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ زیادہ عزت دیتا ہے، رسول اکرم ﷺ ہم سب کیلئے مثال ہیں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، ہم نے اپنا تعلیمی نظام ٹھیک کرنا ہے، بھارت کشمیر میں انتہا کا ظلم کر رہا ہے، دنیا کی تاریخ کسی امیر آدمی کو یاد نہیں کرتی۔

تازہ ترین خبریں

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم