05:39 pm
جے یو آئی کی جانب سے اسلام آباد میں مارچ معاہدے کی خلاف ورزی کا خدشہ،وفاقی حکومت نے’’ پلان بی‘‘ تیار کرلیا

جے یو آئی کی جانب سے اسلام آباد میں مارچ معاہدے کی خلاف ورزی کا خدشہ،وفاقی حکومت نے’’ پلان بی‘‘ تیار کرلیا

05:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے حکومت کے ساتھ اسلام آباد مارچ کے معاملے پر کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کا خدشہ ہے جس پرحکومت نے پلان بی بھی اسٹینڈ بائی کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے ۔اس حوالے سے اعلیٰ سرکاری حکام نے بتایا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ اسلام آباد مارچ کے معاملہ پر مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) حکومت کے ساتھ طے کردہ معاہدے کی خلاف ورزی کر سکتی ہے ،اسی لیے حکومت پلان بی تحت ان کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کرے گی اور فضل الرحمان سمیت ان کی ٹاپ قیادت کو نقص امن پر حراست میں لے سکتی ہے ۔
ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کی ہارڈ لائن قیادت کی طرف سے معاہدے پر عمل نہ کرنے کا ارادہ ہے اور حکومت سے معاہدے کو وفاقی دارالحکومت تک پہنچنے کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کیا جائےگا۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کی مانٹیرنگ اینڈ سرویلنس کے لیے ٹاپ انٹیلی جنس اداروں سمیت لا انفورسنگ ایجنسیز پر مشتمل ٹیمز کام کر رہی ہیں۔حکومت کے پلان بی کا استعمال فیلڈ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ حکومت سے معاہدہ طے پانے پر فضل الرحمان کی جماعت کے کسی سطح کے لیڈر کو نقص امن عامہ کے خدشہ کے پیش نظر بھی حراست میں نہیں لیا گیا ،لیکن معاہدہ کی خلاف ورزی پر ریاست کی مشینری اپنی پوری فورس کا استعمال کریگی۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کی ہر سطح کی قیادت انڈر واچ ہے جبکہ مارچ کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے ۔حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے تین نکاتی فارمولا بنایا تھا جس میں پلان اے کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف)کو مذاکرات کے ذریعے آئین اور قانون کے مطابق مارچ کرنے کی اجازت اور اوران کے جائز مطالبات پر بات چیت شامل تھی جبکہ پلان بی کے تحت فضل الرحمان اور ان کی جماعت کی طرف سے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کو ریاست کی میڈیم فورس سے روکنا شامل ہے جس میں لا انفورسنگ اداروں اور پیرا ملٹری فورس کا استعمال کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کی صورت کو کنٹرول کیا جانا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو یرغمال بنانے کی صورت میں ''پلان سی'' کو استعمال کیا جانا ہے جس کے تحت فوج کی مدد طلب کی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم