06:54 pm
حالات انتہائی تشویشناک ہو گئے ، دفعہ 144نافذ کرنے کی درخواست کر دی گئی

حالات انتہائی تشویشناک ہو گئے ، دفعہ 144نافذ کرنے کی درخواست کر دی گئی

06:54 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حالات انتہائی تشویشناک ہو گئے ، دفعہ 144نافذ کرنے کی درخواست کر دی گئی ۔۔۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے سمندری طوفان کیار کی ممکنہ آمد کے باعث سمندر پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری پانی گھروں میں آیا ہے لیکن بڑا نقصان نہیں ہوا، کافی مقامات سے سمندری پانی واپس چلا گیا ہے جبکہ طوفان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ کراچی میں دفعہ 144کے دوبارہ نفاذ کے لیے ہوم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے نہ صرف سمندر میں نہانے پر پابندی ہے بلکہ فشنگ بوٹس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹائیڈل کیفیت ہے جو چھ گھنٹوں کے لیے ہوتی ہے پھر واپس ہوجاتی ہے جبکہ سمندری پانی گھروں میں آیا ہے لیکن بڑا نقصان نہیں ہوا۔ افتخار شلوانی نے کہا کہ کافی مقامات جیسے ملیر سے سمندری پانی واپس چلا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بحیرہ عرب کے مشرق میں موجود سمندری طوفان ’کیار‘ کے اثرات کراچی کے ساحلوں پر بھی نظر آنے لگے ہیں، گزشتہ رات ابراہیم حیدری اور چشمہ گوٹھ کے کچھ مکان سمندری پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔ آبادی میں پانی آجانے کی اطلاع ملتے ہی رات گئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ ابراہیم حیدری پہنچے اور متاثرہ افراد کے لئے عارضی قیام کا بندوبست کیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آج سے بدھ تک سندھ کے زیریں علاقوں میں مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’کیار‘ کے باعث شدید طغیانی اور اونچی لہروں کی پیشن گوئی کی ہے، جس کے بعد سجاول اور ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کیٹی بندر اور شاہ بندر سمیت دیگر علاقوں سے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی کشتیوں کو ماہی گیروں نے کنارے پر کھڑا کردیا ہے۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں کشتیاں سمندر میں شکار کے لیے گئی ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان