08:00 pm
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری!سینیٹ قائمہ کمیٹی کی بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری!سینیٹ قائمہ کمیٹی کی بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش

08:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی موبائل صارفین کیلئے ایک زبردست خوشخبری آگئی ہے ، تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بیرون ممالک سے 2موبائل فونز لانے پر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک سے 2 موبائل فون لانے پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی حمایت کر دی۔ جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے تمام ائیر پورٹس پر فری وائی فائی مہیا کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ائیرپورٹس پر انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بیرون ملک سے لائے جانے والے دو موبائل فونز کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی تجویز کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے پر بھی ٹیکس عائد کردیا تھا۔ اس بات کا انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت سینیٹر روبینہ خالد نے کی۔ اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ، پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور کسٹمز حکام نے شرکت کی جبکہ دیگر سینیٹر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ دوران اجلاس کسٹم حکام کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بیرون ملک سے اب کوئی ایک فون بھی لائے گا تو اسے ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی جس کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹیکس کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال