02:50 pm
حکومت کی رینجرز طلب کرنے کی تیاریاں،فضل الرحمن اپنے ساتھ کتنے لوگ لائیں گے، جانئے

حکومت کی رینجرز طلب کرنے کی تیاریاں،فضل الرحمن اپنے ساتھ کتنے لوگ لائیں گے، جانئے

02:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ معاہدہ انتظامیہ سے ہوا ہے ، ظاہر ہے وہ انتظامیہ سے ہی ہونا تھا، وزیراعظم نے تو دستخط نہیں کرنا تھے ،یہ کہناکہ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بچگانہ بات ہے ،بہرحال جے یو آئی کومعاہدے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا اندازہ ہے کہ رینجرز طلب کی جائے گی کیونکہ ایک دو لاکھ آدمی جب آرہے ہوتے ہیں تو پھر ایسا ہوگا، حکومت بوکھلا ہٹ کا نہیں البتہ دبائو کا شکارہے ۔ ہارون الرشیدنے کہا مسلم لیگ (ن) اند ر سے تقسیم ہے کیونکہ شہبازشریف نہیں چاہتے کہ اتنا بڑا ہنگامہ ہو، وہ مفاہمت پسند سیاست دان ہیں،ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے ،
اگر یہ مل کربھی دو لاکھ افراد آجاتے ہیں تو مسئلہ ہوسکتا ہے ، عمران خان اپنے دھر نے میں اتنا لوگ نہیں لا سکے تھے ۔انہوں نے کہا نوازشریف کی صحت اچھی نہیں ، اللہ انہیں صحت دے ۔ انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن والوں میں کرپٹ ہیں لیکن عمران خان کے آس پاس بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں۔ پیمرا کے حکم نامے کے حوالے سے ہارون الرشید نے کہا اس حکم کی وجہ ناسمجھی ہے ،یہ کیسے ہوسکتاہے کہ فلاں نہیں جائے گا فلاں جائے گا،میڈیا کوکنٹرول کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔تجزیہ کار اویس توحید نے کہا میرے خیال میں بی پلان کی تیاری ہورہی ہے ،فضل الرحمان کے مارچ میں اس وقت جو لوگ شامل ہیں، ان کی کافی اچھی تعداد ہے البتہ چار لاکھ تو نہیں ،مولانا چاہتے ہیں کہ دو روز میں پتہ چل جائے کہ نوازشریف اورمریم کی ضمانت ہوتی ہے یانہیں ،میری اطلاع کے مطابق مولانا کا نوازشریف سے رابطہ نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا نوازشریف باہر نہیں جانا چاہتے ، وہ کہتے ہیں کہ ان کا سب کچھ کھوگیا، اب باہرکیا ہے ۔ماہر قانون عرفان قادر نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس کو نوازشریف کے حوالے وفاق سے ضمانت کا سوال نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ انہوں نے ضمانت کافیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کرنا ہے ، عدلیہ کو بے باک ہوکر فیصلہ کرنا چاہئے ، مجھے لگتاہے کہ سب دبائو کا شکارہیں۔سینئر صحافی محمد مالک نے کہا پہلے تو وزیراعظم کو چاہئے کہ اس بندے کو بڑا تمغہ دیں جس نے ایک کام کرکے سارے میڈیا کو حکومت کے خلاف کردیا، جب سارے میڈیا سے شدید ردعمل آیا تو حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا ،مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کو جو چلارہے ہیں ،وہ غیر منتخب ہیں، وہ صرف بادشاہ وقت کو راضی رکھناجانتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں