04:20 pm
میں زندگی میں صرف ایک چند دن کیلئے افغانستان گیا ، حافظ حمد اللہ نے کیا کچھ کہہ دیا

میں زندگی میں صرف ایک چند دن کیلئے افغانستان گیا ، حافظ حمد اللہ نے کیا کچھ کہہ دیا

04:20 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں پاکستان نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ کینسل کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی شہری قراردیا تھا جس کے بعد آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کر کے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے، فیصلے کے خلاف نادرا میں درخواست دی لیکن ایک ہفتے سے اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی،
نادرا کا اقدام کالعدم قرار دے کر وزارت داخلہ کو مزید کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔نادرا کی جانب سے عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ دسمبر 2018 میں پہلی بار حافظ حمد اللہ کو خط لکھا گیا، ضلعی سطح کی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا، حافظ حمد اللہ کی جانب سے اس کمیٹی میں پیش کردہ دستاویزات جعلی نکلیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا حافظ حمداللہ کے بچے ہیں اور کیا ان کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں ؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کے بچوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں، حافظ حمد اللہ کا ایک بیٹا فوج میں بھی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کے لئے بھیج دے کیا اُس کے شوہر کی شہریت پر کوئی شک ہو سکتا ہے؟۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئیر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین کی وفاداری کا متعدد بار حلف اٹھا چکے ہیں اس لیے وہ قانون کا راستہ اختیار کریں گے۔انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ مجھے حکومت کے خلاف بولنے کی سزا دی جا رہی ہے کیونکہ ان کی شہریت میں کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ میں 1968 میں چمن میں پیدا ہوا تھا جہاں میرے والد پڑھاتے تھے۔پھر پرائمری بھی وہیں سے پڑھی اور حفظ کیا۔اس کے بعد میٹرک اور ایف اے سب یہاں سے کیا۔زندگی میں صرف ایک بار چند دن کے لیے افغانستان گیا جب وہاں طالبان کی حکومت تھی۔حافظ حمد اللہ نے کہا جب وہ پیدا ہوئے تو خوشی میں والد کے ایک شاگرد نے دو فائر کیے وہ شخص آج بھی زندہ ہے اور گواہ ہے۔اسی طرح ان کے پرائمری کے استاد بھی بقید حیات ہیں،حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 1973ء میں بھٹو دور میں شناختی کارڈ بننا شروع ہوئے تب ان کے والد اور والدہ نے 1974 میں قومی شناختی کارڈ بنوا لیے تھے جب کہ والد نے نیشنل بینک میں اپنا اکاؤنٹ 1986ء میں کھول لیا تھا اور تمام دستاویزات اب تک موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دیگر آٹھ بھائی بھی نادرا کے شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور پاکستانی شہری ہیں تو پھر وہ کیسے افغان ہو گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے سارے بیٹے زیرِ تعلیم ہیں تاہم ایک بیٹا آرمی میں بھرتی ہو گیا ہے اور اس وقت کاکول میں زیر تربیت ہے۔پیمرا کی طرف سے ٹی وی پروگراموں میں شرکت میں پابندی پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کیا کہ اگر میں پاکستانی شہری نہ بھی ہوتا تو ٹی وی پر آنے سے پاکستان کا قانون کسی طرح مانع نہیں تھا،ا،انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تو ٹی ٹی پی رہنما احسان اللہ احسان بھی آئے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن اور بھارتی گرفتار پائلٹ ابھینند بھی۔سابق وزیراعظم معین قریشی اور شوکت عزیز کو بیرون ملک سے لاکر شناختی کارڈ بنا کر دئیے گئے۔ مگر مجھے پاکستان میں پیدا ہونے پر مشکوک بنا دیا۔

تازہ ترین خبریں

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

قیمتوں میں 400روپے کی کمی ! آخرکار حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا