08:42 pm
پاکستان میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے افراد کو فالج ہوجاتا ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

پاکستان میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے افراد کو فالج ہوجاتا ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

08:42 pm

کراچی (آن لائن) دنیا بھر میںا موات کی دوسری بڑی وجہ فالج ہے جس سے ہر سال 15 ملین افراد متاثر ہوتے ہیں۔ ہر چار افراد میں سے ایک فرد کو زندگی بھر میںکبھی بھی ایک مرتبہ فالج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ "پاکستان میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے افراد کو فالج کا سامنا کرنا پڑتا ہے" ۔ یہ بات ملک کی ممتاز نیورولوجسٹ ا ور مرگی کے مرض کی ماہرڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے 29 اکتوبر 2019 کو فالج کے عالمی دن کے موقع پرایپی لیپسی فائونڈیشن پاکستان سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں فالج کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور عام طور پر لوگوں میںلاعلمی کی وجہ سے اس مرض پر قابو پانے کے اچھے نتائج نہیںموصول ہو پارہے ہیں۔
اگر فالج کے حملہ سے موت واقع نہیں ہوتی ہے مگر مریض مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے اور عام طور پر کام کرنے سے قاصربھی ہوجاتا ہے۔لوگوں کو اس مرض کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہی دے کرفالج کے بہت سارے اسباب کو روکا جاسکتا ہے۔ایٹریل فیبریلیشن (AFib) جیسے اسباب ، جو دل کی بے قاعدہ اور تیزرفتار دھڑکن کی ایک حالت ہے ، ایسی حالت میں فالج کے اٹیک کے پانچ گنا امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ "ایٹریل فیبریلیشن (AFib) کی صورت میں فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے اور تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں اسٹروک کی شرح 15 فیصد ہوتی ہے۔یہ دل کی بے قاعدہ دھڑکن کی ایک عام قسم ہے ، جسے ایری تھیمیا (arrhythmia)بھی کہا جاتا ہے۔افیب(AFib) کے ذریعہ ، دل کے چیمبر میں (خون) کا ایک لوتھڑا بن سکتا ہے جو دماغ تک پہنچ سکتا ہے۔اس سے امکانی طور پر تباہ کن’’ تھرمبوئمولک‘‘ (thromboembolic) فالج ہوسکتا ہے۔ادویات کے ذریعہ ان لوتھڑوں کی تشکیل کو آسانی سے روکا جاسکتا ہے اور لوگوں تک یہ آگاہی پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ جو افراد ایسی علامات کے خطرے سے دوچار ہیں انہیں فالج کے حملے سے بچنے کیلئے ان مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ 60 یا اس سے زیادہ کی عمر کے لوگ خاص طور پر 75 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو فالج کے حملے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ دل کا فیل ہوجانا، ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، پچھلے فالج کا حملہ ، عارضی اسکیمک ہارٹ اٹیک (ٹی آئی اے) ، یا تھرومبو ایمولوزم ، دائمی گردوں کی بیماری ، اور دل کے بائیں جانب کے چیمبر کی توسیع ایسے عوامل ہیں جو فالج کے حملے کے عوامل بن سکتے ہیں۔"اگرچہ ایڈز ، تپ دق اور ملیریا کے مقابلے میںفالج سے سالانہ زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں لیکن یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ہائی بلڈ پریشر ، ہائی بلڈ شوگر ، بے قاعدہ دل کی دھڑکنوں اور بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال کرکے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔مناسب ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کے باعث فالج کے پہلے حملے کے بعد 25 فیصد مریض دم توڑ دیتے ہیں۔ تاہم فالج کے پہلے حملے کے بعدابتدائی 48 گھنٹے علاج کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔20 فیصد مریضوں کو عوام میں بیداری پیدا کرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے میڈیا ، حکومت اور ملک بھر میںبرادری کی بنیاد پر قائم تنظیموں(این جی اوز) پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مریضوں کے اعداد و شمار کو جمع اور تجزیہ کرکے فالج کے مرض کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ایک تحقیق کے مطابق ، امریکہ میں ایک لاکھ کی آبادی میں 200 کے قریب فالج کے مریض ہیں جبکہ پاکستان میں ایک لاکھ کی آبادی میں یہ تعداد 250 افراد کے قریب ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ہر سال 3 لاکھ 50 ہزار فالج کے نئے مریض بن جاتے ہیں۔"ہر پانچ سیکنڈ میں دنیا بھر میں فالج سے وابستہ بیماری ، معذوری اور ا موات اگلے 15 سالوں میں (یعنی 2035 ء تک) دوگنا ہوجائے گی جوکہ ایک تشویشناک صورتحال ہے ، لہٰذا ایسے حالات میں فالج سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہوجاتا ہے تا کہ پاکستان میں اس مرض کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

5جی سے بھی زیادہ  سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

5جی سے بھی زیادہ سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا