09:31 am
بلو چستان کی تاجر برادری صوبے کی معیشت میںکلیدی حیثیت رکھتی ہے ،وزیر ..

بلو چستان کی تاجر برادری صوبے کی معیشت میںکلیدی حیثیت رکھتی ہے ،وزیر ..

09:31 am

کوئٹہ۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلو چستان کی تاجر برادری صوبے کی معثیت میںکلیدی حیثیت رکھتی ہے صوبے کی معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتربنانے میں تاجر برادری کا کرداراہم ہے۔
 
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائند ہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جس نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر بدالدین کی قیادت میں ان سے ملاقات کی صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے چیمبر کے صدر نے وزیر اعلیٰ کو تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انکے حل کی درخواست کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے موثر فروغ کیلئے سنجیدہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبے کی معیشت زراعت پر انحصارکرتی ہے جس میں اب جدید تقاضوںسے ہم آہنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے جبکہ صوبے کے تاجراورصنعت کار صوبے کے معدنیات کے وسیع ذخائر سے استفادہ کرکے بہترین سرمایہ کا ری کرسکتے ہیںجس سے صوبے میں روزگار کی شرح میں اضافہ ہوسکے گاوزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلو چستان پاکستان کا مستقبل ہے بلو چستان کو خدا نے بے پناہ وسائل سے نواز ہے جن سے پوری طرح سے استفادہ کرتے ہوئے صوبے کو خود کفالت کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے تمام مسائل پر تفصیلی غور کیا جائیگا اور صوبائی حکومت اس سلسلے میںہرممکن تعاون فراہم کریگی ۔

تازہ ترین خبریں