04:28 pm
ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔۔۔!!! حافظ حمد اللہ فارم میں آگئے،حکومت کو بڑا چیلنج دیدیا

ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔۔۔!!! حافظ حمد اللہ فارم میں آگئے،حکومت کو بڑا چیلنج دیدیا

04:28 pm

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی پریشان ہے کہ اتنے لوگ کہاں سے آگئے۔ عالمی میڈیا آزادی مارچ کو لاکھوں میں شمار کررہا ہے اور اس مارچ کو تعداد کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کہہ رہا ہے۔ ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔ہمارا احتجاج اس حکومت کے خلاف ہے جو عوام کے چوری شدہ ووٹوں اور جعلی مینڈیٹ سے لائی گئی ہے۔ اب اس سیلیکٹڈ حکومت کو
 
لانے والے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر بدزبانی کرنے والے کس کی زبان بول رہے ہیں ۔عمران خان ہر وقت این آر او دینے کی باتیں کررہا ہے وہ نہ این آر او لے سکتا ہے نہ ہی وہ کسی کو این آر او دے سکتا ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جابر اور ظالم حکمران ہے۔ اب اس کو ہٹانا لازم ہوچکا ہے۔ اسکو اقتدار عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چور دروازے سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار وزیراعظم بنا ہے ہم تو پہلے دن سے ہی جعلی حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں۔ ہم غاصب جابر حکومت کیخلاف آزادی مارچ کررہے ہیں اب اس کو عوامی احتجاج سے ہٹانا جہاد ہے۔ ہم ہر بات پر جھوٹ کی سیاست کو فروغ دینے اور ہر بات پر یوٹرن لینے والے حکمرانوں کو پرامن احتجاج کے ذریعے ہٹارہے ہیں۔ ہم اس سیلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلا کر رہے گے۔ یہ احتجاج اور آزادی مارچ صرف مولانا فضل الرحمن کا نہیں بلکہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو ابھی تک روایت ہلال کمیٹی کے خول سے نہیں نکل رہے وہ چاند کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ چاند پر پہنچ سکتے ہیں۔ یہ وہی فضل الرحمن ہے جس کو حکومت یہودی ایجنٹ اور انڈیا کا دوست کہتی تھی اب وہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی جان کو بھارتی ایجنسی را سے خطرہ ہے ہمیں بتایا جاے کہ کل تک ہم انڈیا کے یار اور یہودی ایجنٹ تھے اور ہمارے آزادی مارچ کا فائدہ انڈیا کو ہونا تھا اب ہماری جانوں کو کیا راء اور انڈیا سے خطرہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں سے ہمیں حکومت کی دوغلی پالیسی کی سمجھ نہیں آرہی۔ ہم تو شروع دن خطرات کا سامنا کررہے ہیں پہلے بھی فضل الرحمن اور ہمارے جلسوں پر حملے کیے گئے آج بھی ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مگر ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹیں گے ہم نے تو پہلے دن سے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہو سکتی ۔ہم جابر فاسق سیلیکٹڈ اور جعلی مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کرنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے دم لیں گے۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا