04:40 pm
پولیس روکتی رہی مگر سعد رفیق نے پولیس کا حصار توڑ کر کیا کام کر ڈالا، جان کر یقین نہیں کریں گے

پولیس روکتی رہی مگر سعد رفیق نے پولیس کا حصار توڑ کر کیا کام کر ڈالا، جان کر یقین نہیں کریں گے

04:40 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس روکتی رہی مگر سعد رفیق نے پولیس کا حصار توڑ کر کیا کام کر ڈالا، جان کر یقین نہیں کریں گے ۔۔۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آج پولیس اہلکار خواجہ برادران کو حمزہ شہباز سے ملاقات سے روکنے کی کوشش کرتے رہے جس کے لیے انہوں نے دھکے دئیے، میڈیاکو بھی ویڈیو بنانے سے روکتے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے حصار توڑ کر حمزہ شہباز سے ملے، جبکہ انہوں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے پیچھے ہٹنے تک کمرۂ عدالت میںداخل ہونے سے انکار کر دیا۔ پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو مختلف کیسز میں احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے خواجہ برادران کو حمزہ شہبازسے ملاقات سے روکنے کی زبردستی کوشش کی
اور مزاحمت پر دھکے دئیے۔ سعد رفیق نے حصار توڑ کر حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اور فضاء میں بلند کر کے یکجہتی کا اظہار کیا، پولیس میڈیا کے نمائندوں کو بھی ویڈیو کوریج سے روکتی رہی ۔ پولیس اہلکار رہنمائوں کو اپنے حصار میں لے کر کمرۂ عدالت کی طرف بڑھے جہاں رہنمائوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے حمزہ شہباز سے ملاقات کرنا چاہی تاہم اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور دھکے دئیے جس پر وہاں موجود کارکنوں نے نعرے لگائے۔ خواجہ سعد رفیق حصار توڑ کر حمزہ شہباز کے قریب گئے اور ان سے ہاتھ ملانے کے بعد فضاء میں ہاتھ بلند کر کے اظہارِیک جہتی کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے پیچھے ہٹنے تک کمرۂ عدالت میں جانے سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پولیس نے میڈیا اور کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی ہے، ہم نے اس کے بارے میں فاضل جج کو بتایا ہے اور درخواست بھی دائر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سن لے پولیس کی دادا گیری نہیں چلے گی، پولیس کے دو افسران پولیس اہلکاروں کو ہدایات دے رہے ہیں، سیاسی کارکنوں کو دھکے دیں گے تو اس طرح نہیں چلے گا۔ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں پاکستان غیر محفوظ ہے، ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے، لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ نا اہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے، اس ٹولے کے تسلط کا وقت زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے، مخالفین کو پابندِ سلاسل کیا گیا ہے، ملک نے چار مارشل لاؤں کا سامنا کیا ہے، عمران خان کی آمریت زیادہ دیر نہیں چلے گی، آزادی مارچ کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، اسے حکومت ختم کرنے کی جلدی ہے، حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی صحت کو یہاں تک پہنچانے کی ذمہ داری اس حکومت کی ہے، پتہ تھا نواز شریف بیمار ہیں، ان کا مناسب علا ج نہیں کرایا گیا، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا