04:44 pm
سزامعطل ہونے کے بعد نواز شریف کی طبیعت بھی بہتر ہونے لگی

سزامعطل ہونے کے بعد نواز شریف کی طبیعت بھی بہتر ہونے لگی

04:44 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت سنبھل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کسروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا پچھلے نو روز سے علاج جاری ہے۔نواز شریف کے ذاتی معالج کے مطابق نواز شریف کی طبعیت سنبھل نہیں رہی۔آج میاں نواز شریف کو مسوڑوں سے خون آنے کی بھی شکایت ہوئی۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جسم میں موجود پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اُتار چڑھاؤ جاری ہے۔تاہم اب میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔نواز شریف کے پلیٹس کی تعداد بھی 30ہزار ہو گئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت میں کئی روز بعد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
نواز شریف کو دانتوں کے علاج کے لیے ڈینلٹل وارڈ منتقل کیا گیا،اس حوالے سے ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف خود چل کر جا رہے ہیں جب کہ انہوں نے آسمانی رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔نواز شریف وی وی آئی پی بلاک سے چل کر ڈینٹل وارڈ تک گئے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو آٹھ ہفتوں کے لیے رہائی دی ہے جس کے بعد وہ کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران روازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور عدالت کو نواز شریف کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔۔ ڈاکٹر سلیم چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ کل میڈیکل بورڈ کاساتواں اجلاس ہواجس میں ڈاکٹرعدنان بھی شامل تھے۔ نوازشریف کی موجودہ حالت تشویشناک ہے۔نوازشریف کوپہلے سے بیماریاں اور جوڑوں کا درد ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 30ہزار ہیں۔نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہیں رہی۔ دوران سماعت نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ پلیٹ لیٹس بہت کم تھے اس وجہ سے خون نکل سکتا ہے۔نوازشریف کے پورے جسم کوا سکین کرنا پڑے گا۔ نواز شریف کو جان بچانے کی ادویات دی گئیں۔ نوازشریف کی بون میرو آٹوپسی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جسم سے خون نکلنےکا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن نہیں بڑھ رہے۔ ابھی تک معلوم نہیں کہ پلیٹ لیٹس کیوں کم ہوئے۔ میں بیس سال سے نواز شریف کا ڈاکٹر ہوں ، میں نے آج تک ان کی ایسی حالت نہیں دیکھی۔نواز شریف کو ہارٹ اٹیک بھی ہو چکا ہے۔ نواز شریف کی زندگی کو ابھی تک شدید خطرہ ہے۔ نواز شریف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ نواز شریف کو کہیں کھو نہ دیں۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک مرض کا علاج کیا جائے تو دوسرا ایشو ہو جاتا ہے، دوسرے کا علاج کیا جائے تو پہلا والا مسئلہ شروع ہو جاتا ہے کیا ایسا ہی ہے ؟ جس پر میڈیکل بورڈ نے جواب دیا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے، ایک کا علاج کیا جائے تو دوسرا مسئلہ شروع ہو جاتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ نواز شریف کی بیماریوں کا علاج کریں۔ نواز شریف کے وکیل نے بھی دوران سماعت میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سے حوالہ جات پیش کرتے ہوئے دلائل دئے اور کہا کہ پلیٹ لیٹس فوری بڑھائیں تو ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ فالج سے بچاؤ کے لیے پلیٹ لیٹس بڑھانا ضروری ہے ،قدرتی طور پر نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھ نہیں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ یلٹس اس وقت بھی مصنوعی طریقے سے بڑھائے گئے ہیں۔نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔مریض کو 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شپ مائنر ہارٹ اٹیک ہوا۔ نواز شریف کا ہارٹ پمپ نہیں کر رہا، 26 اکتوبر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کا ہارٹ پمپ نہیں کر رہا۔ اُن کے گردے متاثر ہو رہے ہیں اور علاج سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔ ہم نواز شریف کے علاج سے مطمئن نہیں ہے۔ میڈیکل بورڈ نے سب بتا دیا ہے۔سروسز اسپتال میں کارڈیک مشین ہی نہیں ہے۔گردوں کے چیک اپ کے لیے دوسرے اسپتال جانا پڑتا ہے۔ میڈیکل بورڈ تو خود کچھ نہیں کر پا رہا، جب کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تو مطلب غیر تسلی بخش علاج ہو رہا ہے۔ سروسز اسپتال میں ایک چھت کے نیچے مکمل علاج کی سہولیات موجود نہیں ہے۔اس وقت مریض کی حالت بہت خراب ہے۔ انہیں علاج اور رحم کی ضرورت ہے۔ علاج کروانا اور بنیادی سہولیات اُن کا حق ہے۔ جب ایک بندہ رہے گا ہی نہیں تو سزا کس کو دیں گے ؟ نواز شریف کی حالت بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے۔ جان اللہ کے ہاتھ میں لیکن علاج کروانا ضروری ہے۔ زندگی بچانے کی ادویات دیتے ہیں تو اُس کا بھی اثر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا