01:24 pm
پاکستان میں موجود بس ایک شخص کے جواب کا انتظار ہے ، اگلے کچھ گھنٹوں میں نواز شریف کو کس ملک منتقل کیا جائے گا

پاکستان میں موجود بس ایک شخص کے جواب کا انتظار ہے ، اگلے کچھ گھنٹوں میں نواز شریف کو کس ملک منتقل کیا جائے گا

01:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موجود بس ایک شخص کے جواب کا انتظار ہے ، اگلے کچھ گھنٹوں میں نواز شریف کو کس ملک منتقل کیا جائے گا ، بہت بڑی خبر بریک کر دی گئی ۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث ان کے مسوڑھوں سے خون رسنا شروع ہوگیا ہے، ان کا بون میرو نئے پلیٹ لیٹس نہیں بنا رہا جس کی وجہ سے بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگانے کے باوجود ان میں کمی واقع ہوجاتی ہے، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کی تجویز دی ہے
تاہم حکومت نے آغا خان ہسپتال کراچی سے ڈاکٹر طاہر شمسی کو مشاورت کیلئے لاہور بلالیا ہے، ڈاکٹر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے واحد ڈاکٹر ہیں اور اگر انہوں نے نواز شریف کے علاج کی حامی نہ بھری تو سابق وزیر اعظم کو اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خصوصی طیارے کے ذریعے لندن شفٹ کردیا جائے گا۔ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔