01:39 pm
 حافظ حمداللہ کاماروی سرمدکوفون،تعریفوں کے پل باندھ دئیے

حافظ حمداللہ کاماروی سرمدکوفون،تعریفوں کے پل باندھ دئیے

01:39 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حافظ حمداللہ کی حال ہی میں نادراکی جانب سے شہریت منسوخ ہونے کے بعدجہاں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےو الے افرادنے ان کیساتھ اظہاریکجہتی کیااوران کے حق میں آواز بلندکی وہیں معروف صحافی ماروی سرمدنے بھی حافظ حمداللہ کے حق میں ٹوئٹ کیااس کے جواب میں انہوں نے ماروی سرمدکوفون کااوران کاشکریہ اداکیا۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ میں آُ کاشکریہ اداکرتاہوں
آپ نے ٹوئٹ کیاہےمیں نے وسیم بھائی کوبھی کہاکہ وہ ضمیرکی آواز پربولتی ہے۔واضح رہے کہ ماروی سرمدنےٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھاکہ ٹی وی پروگرامز میں حافظ حمداللہ پرپابندی پیمراکی جانب سے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہےاورپابندی بھی اس وجہ سے نہیں لگی کہ وہ عورتوں سے نفرت کرتاہے اورانہیں ریپ کرنے کی دھمکیاں دینے میں فخرمحسوس کرتاہے بلکہ اس وجہ سے لگی کہ وہ ایک افغان شہری ہے ،پیمراتمہیں شرم آنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں