02:30 pm
وفاقی دارالحکومت میں راستوں کی بندش شروع۔۔عوام کی مشکلات میں اضافہ

وفاقی دارالحکومت میں راستوں کی بندش شروع۔۔عوام کی مشکلات میں اضافہ

02:30 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانافضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے پیش نظرانتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے راستوں کوسیل کرناشروع کردیاگیاہے اورشہرکے مختلف چوراہوں اورایکسپریس وے کوبندکرناشروع کردیاگیاہے ۔مولاناکاآزادی مارچ لاہورکے بعداب اسلام آبادکی جانب رواں دواں ہے اورکل صبح تک اسلام آبادمیں پہنچنے کاامکان ہے ۔مولاناسے صحافیوں نے جب پوچھاکہ آپ توکہتے تھے کہ جب میں گوجرانوالہ پہنچوں گاتوعمران خان استعفیٰ دے چکاہوگا
تومولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ میں توکبھی ایسانہیں کہاکہ جب میں گوجرانوالہ پہنچوں گاتوعمران خان استعفیٰ دے دے گاجب آزادی مارچ اسلام آبادپہنچے گاتب تک اگرعمران خان نےا ستعفیٰ نہ دیاتواس تحریک میں مزیدتیزی آئے گی اوریہ سخت ہوگی انہوں نے کہاکہ میں نے توکبھی دھرنے کالفظ بھی استعمال نہیں کیامیں توکہتاہوں کہ یہ ایک تحریک ہے۔