02:41 pm
پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنا دیں،پنجاب کی سیاست  میں نیا موڑ آگیا،وزیراعظم کومشورہ دیدیاگیا

پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنا دیں،پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ آگیا،وزیراعظم کومشورہ دیدیاگیا

02:41 pm

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہاہے کہ وقت کاتقاضہ ہے یہی ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کوپنجاب کاوزیراعلیٰ بنادیاجائے ،حکومت اورمولانافضل الرحمٰن میں اگرکوئی مفاہمت کرواسکتاہے تووہ صرف چوہدری برادران ہی ہیں ،وزیراعظم کوچاہیے تھاکہ وہ ومولاناکے ساتھ تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کاسربراہ چوہدری پرویزالٰہی کوبناتے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کامل علی آغانے کاکہناتھاکہ ن لیگ صرف اسی لیے سیاست کررہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح شریف خاندان کواحتسابی عمل سے بچالیاجائے ،وقت کاتقاضہ یہی ہے کہ پرویز الٰہی کوپنجاب کاوزیراعلیٰ بنادیاجائے کیونکہ عام لوگوں اورتاجروں کایہی کہناہے
کہ پنجاب کے مسائل کاحل صرف چوہدری پرویزالٰہی کے پاس ہے وزیراعظم عمران خان اگرکہیں تومولاناسے آج ہی بات ہوجائے گی جوڈرائیونگ سیٹ پربیٹھاہے وہ چاہے گاڑی کوموڑ دے ہم اچھل کودکرڈرائیونگ سیٹ پرتونہیں بیٹھ سکتے چوہدری برادران کواگروزیراعظم کہیں گے تووہ مولانافضل الرحمٰن سے بات کریں گے