03:07 pm
سابق صدرکی طبیعت بگڑ گئی ،جسم اورہاتھوں میں کپکپی طاری،ڈاکٹروں نے ایسا خدشہ ظاہر کر دیا کہ پیپلز پارٹی والے افسردہ ہوگئے

سابق صدرکی طبیعت بگڑ گئی ،جسم اورہاتھوں میں کپکپی طاری،ڈاکٹروں نے ایسا خدشہ ظاہر کر دیا کہ پیپلز پارٹی والے افسردہ ہوگئے

03:07 pm

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتارسابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت بھی بگڑ گئی ہے، کمزوری اور شوگر کی وجہ سے سابق صدر کے ہاتھوں اور جسم میں کپکپاہٹ طاری۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بھی بگڑ گئی ہے۔کمزوری اور شوگر کی وجہ سے سابق صدر کے ساتھ اور جسم میں کپکپاہٹ جاری ہے،
جبکہ دل کے وال کمزور ہونے کی وجہ سے پورے جسم میں خون کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے جسم میں کلاٹ جم چکا ہے اور اسے نکلانے کے لیے سابق صدر کی تھیلئم سکین لازمی ہے، اگر یہ کلاٹ نہ نکالا گیا تو پھر آصف زرداری کی طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے۔