03:14 pm
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی مگر اس کیساتھ ہی ایک بری خبر بھی سنا دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی مگر اس کیساتھ ہی ایک بری خبر بھی سنا دی گئی

03:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی مگر اس کیساتھ ہی ایک بری خبر بھی سنا دی گئی ۔۔۔ سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے۔ ارشاد بھٹی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا پروگرام میں موجود تحریکِ انصاف کے رہنما اور دوسرے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو مبارک ہو عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے جبکہ ان کے سسرالی خاندان سے متعلق بھی کئی باتیں سامنے آئی ہیں۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ شادی کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کے بعد جو باتیں سامنے آرہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے دوسرا گھر بھی شاید اسی لیے خریدا ہے اور ان کے خوشاب کے چکر بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ ان کے سسرال کے خاندان سے متعلق بھی کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ تحریکِ انصاف کے رہنما یا کسی دوسرے صحافی نے اس حوالے سے کوئی ردِ عمل نہیں دیا لیکن ارشاد بھتی نے وصوق سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے۔