04:12 pm
حکومت کو درپیش مسائل پر توجہ دی جائے، وزیراعظم کی وزرا کو ہدایت

حکومت کو درپیش مسائل پر توجہ دی جائے، وزیراعظم کی وزرا کو ہدایت

04:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی وزرا کو ذاتی چپقلشیں ایک جانب رکھ کر حکومت کو درپیش مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کو کہاہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےاپنے خلاف مبینہ سازش کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ پیمرا کے فیصلے پر خود حکومتی وزرا نے مجھ سے ایسا برتائو کیا جیسے میں اپوزیشن میں ہوں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کےدوران وزیر اعظم کو آزادی مارچ او ر میاں نوازشریف کی خرابی صحت کے بعد پیدا شدہ سیاسی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی
کہ اپوزیشن آزادی مارچ کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری کرے گی۔ ۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے شکوہ کیا کہ ساتھی وزیرمجھ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے وہ اپوزیشن میں ہوں۔ ایسے لگتاہے میرے ساتھی وزرامیرے خلاف سازش کررہے ہیں۔ تاثر یہ جاتا ہے حکومت ایک پیج پر نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ جب فیصلے کرکے منٹوں میں واپس لیے جائیں توحکومت کی سبکی ہوتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوری حکومت میں کسی کی آواز نہیں دبائی جاتی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ ان معاملات کو چھوڑیں ۔ ہمیں کئی اور طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اصل مسائل پر توجہ دیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی صحت کو لے کر کوئی بھی منفی بیانات نہ دیے جائیں کیونکہ حکومت کسی بھی ڈیل کا حصہ نہیں ہے۔ بعد ازاں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے خود کو دفو طرفہ لفاظی کے معاملے سے الگ رکھا۔

تازہ ترین خبریں