04:13 pm
دشمن آزادی مارچ سے خوش نہیں ہے، حامد میر

دشمن آزادی مارچ سے خوش نہیں ہے، حامد میر

04:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار حامدمیر کہتے ہیں کہ پاکستان کا دشمن مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خوش نہیں ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حامد میر کا کہناتھا کہ پاکستان کو دشمنوں کو فضل الرحمان کےجلسے سے شدید پریشانی ہے۔ حکومت ذرا اپنی ادائوں پر غور تو کرے۔ اس سے قبل یہ کہا جاتا رہا ہے کہ فضل الرحمان کا آزادی مارچ را کی ڈکٹیشن پر ہے اور بھارتی حکومت کو خوش کرنے کےلئے ہے۔ دوسری جانب انٹیلی
جنس ذرائع کے حوالے سے وزارت داخلہ یہ خبریں دے رہی ہے کہ فضل الرحمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس سے خطرہ ہے۔