04:13 pm
عمران خان کے بیان پر آصف زرداری نے خود ہی جیل سے اے سی اتروا دیا تھا

عمران خان کے بیان پر آصف زرداری نے خود ہی جیل سے اے سی اتروا دیا تھا

04:13 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب امریکہ جا کر وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ وطن واپس جا کر آصف زرداری اور میاں نوازشریف کی جیلوں سے اے سی اترو ا دوں گا تو آصف زردای نے خود ہی جیل سپرنٹنڈنٹ کو بلوایا اور کہا کہ میرے کمرے سے اے سی اتاردو۔نجی ٹی وی چینل کےپروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور حسین کا کہناتھا کہ  شبر زیدی لوگوں کوٹیکس چوری کرنے کے طریقے بتاتے تھے
اور اب وہ جن کو ٹیکس بچانے سے طریقے بتاتے تھے ، ان کو بچا کر ان سے ٹیکس لے لیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گرمی کے چار سخت مہینے جیل میں نکالے ۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ جب وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ میں جاکر کہا کہ پاکستان جاکر نواز شریف کا اے سی اتروا دوں گا تو آصف زرداری نے جیل سپرانٹنڈنٹ کو بلا کر کہا کہ یہاں سے اے سی کو اتاریں اور گرمی میں چار ماہ پنکھے کے نیچے گزار دیئے ۔
 

تازہ ترین خبریں