04:14 pm
حامد میر کا نوازشریف کے سابق دور حکومت کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

حامد میر کا نوازشریف کے سابق دور حکومت کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

04:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنے دور حکومت کے دوران ایک انٹرویو ریکارڈ کروایا تھا لیکن جب عمران خان گر کر زخمی ہو گئے تھے تو نوازشریف نے وہ انٹرویو رکوا دیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 2013کے الیکشن سے قبل گر کر زخمی ہو نے سے بھی پہلے میاں نوازشریف نے ایک ٹی وی انٹرویو ریکارڈ کروایا تھا
لیکن جب انھیں عمران خان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی توانھوںنے فوری طور پرریکارڈ کرایا گیا انٹرویو رکوا دیا اور نیا انٹرویو ریکارڈ کروایا۔