04:16 pm
قصور میں بچوں کے بعد شادی شدہ خواتین سے ناجائز تعلقات کا سکینڈل آگیا

قصور میں بچوں کے بعد شادی شدہ خواتین سے ناجائز تعلقات کا سکینڈل آگیا

04:16 pm

قصور ( آ ن لا ئن ) کنگن پور کے علاقہ موضع ڈھٹے میں نا جائز تعلقات کے شبہ کی بنا پر شہریوں نے خود ہی عدالت لگا کر ایک شخص کی درگت بنا ڈالی اور بھری پنچایت میں سر کے بال اور بھنویں کاٹ کر گاؤں سے باہر نکال دیا ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا حکم دے دیا ھے تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ملزم اقبال نامی نے شادی شدہ خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کر کے رقم بٹورنے کا معمول بنا رکھا تھا
چناچہ شہریوں نیاقبال نامی کو اپنی ایک بلائی گئی پنچایت میں بلایا اسے برا بھلا کہا اور مبینہ طور پر سر کے بال اور بھنویں کاٹ کر گاؤں سے باہر نکال دیا