07:19 am
پی آئی اے کی فیصل آباد سے دبئی پروازوں کا آغاز

پی آئی اے کی فیصل آباد سے دبئی پروازوں کا آغاز

07:19 am

کراچی۔: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) نے فیصل آباد سے دبئی کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیصل آباد سے دبئی کی پہلی پرواز PK 223 کے ذریعے 158 مسافر دبئی روانہ ہوئے۔
 
ائیر پورٹ پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد رانا سکندر اعظم، پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر قیصر اقبال، پسنجر سیلز مینیجر بلال احمد اور ٹکٹ آفس مینیجرشاہد حسین نے مسافروں کو رخصت کیا۔پی آئی اے فیصل آباد سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازیں چلا رہی ہے جو بروزجمعرات اور ہفتہ روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں سے پانچ بین الاقوامی مقامات کے لئے نئی پروازیں شروع کی ہیں جن میں سیالکوٹ سے کویت، لاہور سے دوہا، جدہ سے کوئٹہ ، فیصل آباد اور ملتان سے دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔ مزید برآں اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں اضافے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں