07:23 am
ماڈل کورٹ نے اے ایس آئی شہزاد خان قتل کیس میں ملزم عارف کو عمر قید کی ..

ماڈل کورٹ نے اے ایس آئی شہزاد خان قتل کیس میں ملزم عارف کو عمر قید کی ..

07:23 am

ہری پور ماڈل کورٹ ہری پور نے محکمہ پولیس کے اے ایس آئی شہزاد خان کے قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عارف کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ چار ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا۔
 
مدعی کی طرف سے سابق صدر ہائی کورٹ بار جاوید خان تنولی نے مقدمہ کی پیروی کی، 6 سال قبل تھانہ کوٹ نجیب لله کی حدود بکہ جبی میں حاضر سروس اے ایس آئی کیڈٹ شہزاد خان ولد خان نواز کو ملزمان عارف، شوکت نواز بکہ جبی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، پولیس نے تفتیش مکمل کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قانون دان جاوید خان تنولی نے ماڈل کورٹ میں دلائل دیئے۔معزز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چار ملزمان کو باعزت بری جبکہ عارف ولد محمد سلیمان کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

تازہ ترین خبریں