01:30 pm
پی ٹی آئی رہنما ء کودھکے دے کرمسجدسے باہرنکال دیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کودھکے دے کرمسجدسے باہرنکال دیاگیا

01:30 pm

میرپورخاص(ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کومشتعل شہریوں نے دھکے دے کرمسجدسے باہرنکال دیا۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کیلئے میرپورخاص کی مسجدنبی رحمت پہنچے تھے جہاں تعزیت کے دوران مبینہ طورپرپی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ واقعہ جہالت کے باعث پیش آیافردوس شمیم نقوی کے الفاظ پروہاں موجودلوگ مشتعل ہوگئے اورشدیداحتجاج کرتے ہوئے انہیں
مسجدسے باہرنکال دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رحیم یارخان کے قریب تیز گام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے74افرادجاں بحق اور30سے زائدزخمی ہوئے جب کہ آتشزدگی کے حوالے سے دوالگ الگ باتیں سامنے آرہی ہیں جن میں آگ لگنے کی وجہ سے سلنڈردھماکااورسارٹ سرکٹ بھی بتائی جارہی ہے

تازہ ترین خبریں