07:11 am
کراچی کے انوکھے سرکاری ہسپتال کا مریضوں کو مٹن، بیف، مچھلی اور بادام ..

کراچی کے انوکھے سرکاری ہسپتال کا مریضوں کو مٹن، بیف، مچھلی اور بادام ..

07:11 am

کراچی : کراچی کے انوکھے سرکاری ہسپتال کا مریضوں کو مٹن، بیف، مچھلی اور بادام کھلانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ سندھ گورمنٹ ہسپتال لیاقت آباد کی انتظامیہ نے مریضوں کو 11سوکلو چکن، 12سوکلو مچھلی کا گوشت، 7سوکلو مٹن اور 5سو کلو بادام کھلانے کا دعویٰ کر کے خرچوں کی لسٹ بنا کر پیش کردی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج کی غرض سے ہسپتال آنے والے مریضو ن کی بہتر صحت کیلئے انہیں یہ سب خوراک کھلائی گئی تاکہ وہ صحت یاب ہو سکیں۔
 
خرچوں کی یہ حیرت انگیز لسٹ دیکھ کر محکمہ اینٹی کرپشن کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے خوراک پروگرام، ادوایات اور دوسری سہولیات کی تفصیلات مانگ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے صرف یہ بھاری بھرم کھانا ہی نہیں کھلایا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر 300لیٹر پٹرول کے استعمال کی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق ایمبولینس اور سرکاری گاڑیوں کیلئے روزانہ 300 لیٹر پٹرول بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔محکمہ اینتی کرپشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کینکہ مریضوں کے مطابق ان کو اس میں کوئی سہولت بھی نہیں ملی۔ گزشتہ دنوں سندھ میں کئی واقعات پیش آئے جن میں لواحقین کو اپنے وفاقت پا جانے والے مریضوں کی لاشوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں پر گھر لے جانا پڑا۔

تازہ ترین خبریں