09:10 am
مولانا فضل الر حمان نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ’گو شیطان گو‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا

مولانا فضل الر حمان نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ’گو شیطان گو‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا

09:10 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاک فوج کو سب کے لیے محترم قرار دیا۔مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی رہنما کنٹینر پر موجود نہ تھا۔کنٹینر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف گو شیطان گو کا نعرہ لگایا گیا
تو مولانا فضل الرحمان نے نعرہ لگانے والے کو ہاتھ کے اشارے سے روکتے ہوئے کہا کہ چپ کرو گالی نہ دو تاہم کنٹینر ہی سے گو نیازی گو کے نغمے لگائے گے اور پشتو زبان میں عمران خان کے خلاف ترانے پڑھے گے۔دھرنے کے شرکاء نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر بیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد حکم کریں تو ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے۔