11:29 am
وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، جے یو آئی (ف) کے دھرنے سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی امور پرمشاورت

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، جے یو آئی (ف) کے دھرنے سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی امور پرمشاورت

11:29 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے آج ملاقات کی جس کے دوران جے یو آئی (ف) کے دھرنے سمیت تازہ ترین ملکی سیاسی صورت حال کے علاوہ آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ ریاست پہلے سیاست اس کے بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔ قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہو گا، دہشت گردی کی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک سب جگہ خود پیش ہوا ہوں، ملکی ادارے مزید مستحکم کریں گے،
پاکستان کا استحکام اداروں کے ساتھ وابستہ ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہو گا، دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات اور کوششیں رنگ لا رہی ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ڈاکٹر بابو اعوان نے کہا کہ مولانا کا دھرنا اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، مشروط اجازت صرف مارچ کے لئے تھی دھرنے کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے مارچ کے باعث کشمیر کاز منظر عام سے غائب ہو گیا۔ بابر اعوان نے کرتار پور راہداری کی بروقت تکمیل پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کا حکومت پر اظہار اعتماد ہے۔

تازہ ترین خبریں