11:36 am
شہباز شریف نے سختی سے حکم دیدیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

شہباز شریف نے سختی سے حکم دیدیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

11:36 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منظور ہونے پر کارکنان سے خصوصی اپیل ہے کہ جشن منانے یا مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بجائے صرف دعائیں کریں، قائد محمد نواز شریف کی صحت ناساز ہے۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ وہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیٹی مریم نوازکی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے بہترین انداز سے پورے ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے،عوام، کارکنان، دوست اور احباب سب سے اپیل ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی تشخیص از حد ضروری ہے۔

تازہ ترین خبریں