01:14 pm
وزریراعظم نے خطرےکی گھنٹی بجادی

وزریراعظم نے خطرےکی گھنٹی بجادی

01:14 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادی مار چ کوبین الاقوامی سازش قراردیدیا۔انہوں نے کہاکہ مارچ والوں کوجمہوری راستہ دیا،اپوزیشن ٹف ٹائم دیگی توحکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آزادی مارچ ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنے کی بین الاقوامی سازش ہے۔ان کاکہناتھاکہ حکومت نے آزادی مارچ والوں کوجمہوری راستہ دیا،دھرنے کے شرکاء جتنی دیرمرضی بیٹھے رہیں کوئی اعتراض نہیں
۔وزیراعظم نے واضح کیاکہ اپوزیشن ٹف ٹائم دیگی توحکومت بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ،اپوزیشن کے بیانیے کابھرپورسیاسی مقابلہ کیاجائیگا۔