01:19 pm
کرتارپورراہداری نے متعددریکارڈز اپنے نام کرلیے ،بھارت پرسکتہ طاری ،دنیابھرمیں پاکستان کے چرچے

کرتارپورراہداری نے متعددریکارڈز اپنے نام کرلیے ،بھارت پرسکتہ طاری ،دنیابھرمیں پاکستان کے چرچے

01:19 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گوردوارہ کرتارپورصاحب کی تعمیرریکارڈ مدت میں مکمل کرلی گئی ۔گوردوارہ دربارصاحب کی تعمیر11ماہ میں مکمل کی گئی اور4ایکڑکے گوردوارے کو42ایکڑ تک وسیع کردیاگیاہے جب کہ گوردوارےکے گرد800ایکڑ اراضی دربارصاحب کے لیے مختص ہے اس کے علاوہ گوردوارے سے ملحقہ 26ایکڑ پرباغات اور36ایکڑ پرفصلیں اگائی جارہی ہیں ۔ذرائع کےمطابق دربارصاحب دنیاکاسب سے بڑاگوردوارہ بن گیاہے جس میں بارہ دری ،لائبریری ،میوزیم ،مہمان خانہ اورلنگرخانہ بھی شامل ہے
،ذرائع کے مطابق کرتارپورٹرمینل پربھارتی سکھ یاتریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائیگی اورکرتارپورکے راستے آنے والے یاتریوں سے 20ڈالرفی کس سروس چارجز لیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ کرتارپورراہداری کے راستے یومیہ پانچ ہزاریاتری دربارصاحب آسکیں گے ،یاتری صبح آکرشام کوواپس جائیں گے جب کہ ویزہ لے کرواہگہ سے آنےو الے یاتری زیادہ دن قیام کرسکیں گے۔کرتارپورراہداری کاافتتاح وزیراعظم عمران خان 9نومبرکوکریں گے۔

تازہ ترین خبریں