01:28 pm
ملک کے اہم ترین علاقے میں دھماکا،سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات

ملک کے اہم ترین علاقے میں دھماکا،سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات

01:28 pm

شمالی وزیرستان(ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان کے دومختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پربم حملوں کے نتیجےمیں دواہلکارجاں بحق اوردوزخمی ہوگئے ،سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں سپاہی انصارمہدی اورسپاہی شفت شاہ جبکہ زخمیوں میں حوالدارمرتضیٰ اورسپاہی ساجدشامل ہیں زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،
پہلاواقعہ میرعلی سب ڈویژن کے علاقے شرک خیل میں پیش آیاجہاں دواہلکارجاں بحق اورایک زخمی ہواجبکہ دوسراواقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے منظرخیل میں پیش آیاجہاں ایک اہلکارزخمی ہوا۔بم حملوں کے بعدسیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

تازہ ترین خبریں