02:43 pm
اے اللہ دین کی ہوائیں چلا، امت کو پریشانیوں سے نکال دے۔۔۔۔ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

اے اللہ دین کی ہوائیں چلا، امت کو پریشانیوں سے نکال دے۔۔۔۔ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

02:43 pm

رائے ونڈ(ویب ڈیسک)رائے ونڈ میںجاری عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلامرحلہ ،آہوں سسکیوں اوررقت آمیز دعاکیساتھ اختتام پذیرہوگیا،اختتامی دعا مولانامحمدابراہیم آف انڈیانے کروائی ۔دعاکادورانیہ 28منٹ رہا۔دعاصبح آٹھ بجے شروع ہوئی ۔دعاکے اہم نکات درج ذیل تھے ۔یااللہ امت کوپریشانیوں سے نکال دے ۔یااللہ قرض داروں کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے غائب سے اسباب پیدافرما،بے اولادوں کونرینہ اولادنصیب فرما،پوری دنیامیں دینی مدارس کی حفاظت فرما،یاللہ ہمارے گناہوں کومعاف فرما،اپنی رحمتوں وبرکتوں کانزول فرما،یااللہ ہمارے اٹھائے ہوئے ہاتھوںکوقبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضائیں بنا دے،
ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما،اجتماع کو قبول فرما۔عالمی تبلیغی اجتماع کے اختتامی روز شرکاء کی 6لاکھ سے تجاوز کرگئی،آخری روز دعا میں شرکت کرنے کیلئے لاہور سمیت دیگر مقامات سے لوگوں کی بڑی تعداد نماز فجر کے بعد رائے ونڈ پنڈال پہنچنا شروع ہو گئی۔اختتامی دعا سے قبل مولانا خورشیداحمدنے مجمع کو ہدایات دیں۔پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اجتماع گاہ کو جانیوالے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی اورجگہ جگہ پولیس کے مسلح اہلکار تعینات رہے۔اجتماع گاہ کی پارکنگ میں جگہ کم پڑ جانے سے زائرین کی کثیر تعداد نے اپنی گاڑیاں فیکٹری ایریا میں پارک کیں۔