08:40 am
صفدرصاحب آخر یہ آپ کر کیا رہے ہیں؟ نواز شریف کے داماد کو ایسی کون سی فون کال سنائی گئی جس نے ان پر سکتہ طاری ہوگیا

صفدرصاحب آخر یہ آپ کر کیا رہے ہیں؟ نواز شریف کے داماد کو ایسی کون سی فون کال سنائی گئی جس نے ان پر سکتہ طاری ہوگیا

08:40 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پل کا کردار ادا کر رہے تھے۔لیکن اب سمجھ نہیں آتا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اچانک کہاں غائب ہو گئے ہیں؟جس کا جواب دیتے ہوئے اینکر عمران خان نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ان کی ایک کال سنا دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر صاحب یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟وہ کال سننے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ
 
صفدر پر سکتہ طاری ہو گیا۔اس کال کی وجہ سے ہی لاہور سے لے کر گجرات تک کوئی گڑ بڑ تھی۔اس کال کی وجہ سے پاکستان ایک خوفناک صورتحال سے بچ گیا جو کہ ممکنہ طور پر ہو سکتی تھی،اینکر عمران خان نے مزید کہا کہ اگر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دھرنے میں شرکت کی اجازت ملے تو وہ بھاگتے ہوئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں