09:02 am
سانحہ تیز گام، فرائض میں غفلت برتنے پرریلوے کے اعلی افسران معطل ‎

سانحہ تیز گام، فرائض میں غفلت برتنے پرریلوے کے اعلی افسران معطل ‎

09:02 am

لاہور (این این آئی) وزارت ریلوے نے حالیہ تیزگام ایکسپریس کے حادثے میں فرائض میں غفلت برتنے پرکمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن گروپ اور ریلوے پولیس کے گریڈ17اور18کے چند افسران کو معطل کر دیا ہے۔کراچی ڈویژن میں کمرشل ٹرانسپوٹیشن گروپ کے گریڈ 18کے آفیسرجنید اسلم کوڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سکھر ڈویژن میں گریڈ 17کے آفیسرعابد قمر شیخ جو کہ ڈویژنل کمرشل آفیسر کے عہدے پر کام کر رہے تھے فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔معطل ہونے والوں میں سکھر ڈویژن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر راشد علی، کراچی ڈویژن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر احسان الحق،سکھرڈویژن
 
کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس دلاور میمن اور کراچی ریلوے ڈویژن پولیس کے ڈپٹی سرنٹنڈنٹ حبیب اللہ خٹک شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں