10:59 am
ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن تباہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں

ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن تباہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں

10:59 am

سرگودھا ۔  قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین سلیم نواز ملک کنڈان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن تباہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیںاس لیے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو آپس میں محبت اور اتفاق کی فضاء کو برقرار رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں ایسے عناصر کو گھسنے نہ دیں جو مذہب کے نام پر تفرقہ بازی کو ہوا دیں تاکہ
 
ملک کا امن برقرار رہے، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سرگودھا میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے ہمیشہ محبت، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے الحمد للہ سرگودھا میں ہمیشہ امن رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں