11:19 am
حکومت سیاحت کے شعبے میں اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے،صوبائی وزیر سیاست ..

حکومت سیاحت کے شعبے میں اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے،صوبائی وزیر سیاست ..

11:19 am

غذر : صوبائی وزیر سیاست گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے شعبے میں اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے اس سلسلے میں ضلع غذر میں دس کروڑ کی لاگت سے پھنڈر میں جدید ریسٹ ہاوس، گاہکوچ، گلاغمولی ،میں پکنک اسپارٹس کے علاوہ داماس اور چٹورکھنڈ میں کھیل کے گراونڈ تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ غذر آنے والے سیاحوں کو رہائش کی سہولت فراہم ہو اور نوجوان کو کھیل کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیاں دیا جاسکیں،
 
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خود بھی گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو پوری دنیا میں دیکھا نا چاہتا ہے اس لیے انہوں نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔

تازہ ترین خبریں