04:45 pm
کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ، کہاں کہاں چھٹی ہوگی ، جانیں

کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ، کہاں کہاں چھٹی ہوگی ، جانیں

04:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ، کہاں کہاں چھٹی ہوگی ، جانیں ،سندھ میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، سخی جام داتار کے عرس کے سلسلے میں بدھ 6 نومبر کو ضلع شہید بینظیرآباد میں تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ اور ضلع شہید بینظیر آباد میں کل 6 نومبر بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ ع
ام تعطیل کا اعلان ضلعی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابرار احمد جعفر کی جانب سے سید اصغرعلی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 748 ویں سالانہ عرس مبارک (میلی) کے موقع پر 06 نومبر 2019 بروز بدھ کو پورے ضلع کیلئے عام تعطیل دی گئی ہے۔ عام تعطیل کے باعث پورے ضلع کے تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ عرس کے باعث پورے ضلع کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں