05:31 pm
کیا شہباز شریف سے تمام اختیارات لے لیے گئے ؟ مسلم لیگ (ن) کی بھاگ دوڑ اب کون سنبھالے گا؟ نواز شریف نے فیصلہ کر لیا

کیا شہباز شریف سے تمام اختیارات لے لیے گئے ؟ مسلم لیگ (ن) کی بھاگ دوڑ اب کون سنبھالے گا؟ نواز شریف نے فیصلہ کر لیا

05:31 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کیا شہباز شریف سے تمام اختیارات لے لیے گئے ؟ مسلم لیگ (ن) کی بھاگ دوڑ اب کون سنبھالے گا؟ نواز شریف نے فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔۔ سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جگہ اختیارات شاہد خاقان عباسی کو سونپنے والے ہیں، مریم نواز نے بھی سیاست میں انٹری ماریں گی وہ انتظار اس چیز کا کر رہی ہیں کہ انہیں عدالتوں سے کلین چٹ مل جائے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں صابر شاکر کا کہنا تھا کہ اب شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی، مولانا کا سافٹ وئیر تبدیل ہوگیا ہے، مولانا کے سافٹ وئیر میں جو وائرس تھا وہ ڈلیٹ کردیا گیا ہے، نیا سافٹ وئیر ڈال دیا گیا ہے اسی لیے انہوں نے فوج کے خلاف بات کرنا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ فوج کی تعریف کر رہے ہیں اور انہوں نے فوج کی قربانیوں کا زکر بھی کیا
اور انکی تعریف بھی کی ہے، مولانا فضل الرحمان کا جو دھرنہ بہت زوروشور سے شروع ہوا تھا اب اس میں سے تشدد کا مادہ نکل چکا ہے اور اب یہ پرامن ہو گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کا اختتام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنا اسی کی کڑی ہے۔ اب ان کا منصوبہ ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لا کر ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے۔صابر شاکر نے بتایا کہ ان ہاؤس تبدیلی اس وقت تک نہیں لاجاسکتی جب تک حکومت کی اتحادی جماعتوں میں سے کم از کم دو جماعتیں حکومت کا ساتھ نہ چھوڑ دیں۔ سینئیر صحافی نے کہا کہ اپوزیشن نے اسٹبلیشمنٹ سے کہا ہے کہ آپ پیچھے ہو جائیں پھر ہم جانیں اور ہمارا کام جانے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شریف خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ سایست میں فی الحال کوئی عمل دخل نہیں کرنا جبکہ شاہد خاقان عباسی کو رہائی مل جائے گی اور وہ پارلیمنٹ میں اہم قردار ادا کریں گے۔ میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داری سونپ دیں گے۔ پیپلز پارٹی بھی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔